ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب کالینڈریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں میرٹ پربھرتیاں نہ ہونے کاانکشاف ،سیکرٹری امداداللہ بوسال کی تعریف

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت بننے والے مرکزی ڈیٹا سنٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس نئے نظام کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کیا اور بھرتی کے عمل میں سامنے آنے والی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قوم کو پٹواری کلچر سے نتائج دلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن کرپٹ عناصر نے لاکھوں روپے بٹور کر دوبارہ پٹواریوں کو اس نظام میں شامل کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے سخت ایکشن لیا ہے

میں آج آپ سب کو یہ بات اس لئے بتانا چاہتا ہوں کہ بات چھپانے سے خرابی پیدا ہوتی ہے جبکہ بات کو سامنے لانے سے خرابی دور ہوتی ہے اور احتساب میں مدد ملتی ہے ۔وزیر اعلی نے بتایا کہ لینڈریکارمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں 477 کے قریب بھرتیاں کی گئیں جن میں سے صرف 38 میرٹ پر ہوئیں جبکہ بھرتیوں کیلئے افسروں نے چھ چھ لاکھ روپے رشوت لی ۔ جب میرے سیکرٹری امداد اللہ بوسال نے مجھے ایک خط دکھایا تو میں حیران رہ گیا جس پر میں نے اس کی انکوائری کرائی تو صورتحال انتہائی افسوسناک سامنے آئی۔اس پر کارروائی کرتے ہوئے افسروں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں ۔ میں اپنے سیکرٹری امداد اللہ بوسال کی ایمانداری اور دیانتداری کی تعریف کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اس واقعہ کا کھوج لگانے کیلئے بڑی محنت سے کام کیا ۔ اگر وہ چاہتے تو اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لئے ان کی مدد کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہ کیااور حق کا ساتھ دیااور فرض شناسی کا ثبوت دیا اور میں سمجھتا ہوں کہ ایسے ہی درد دل رکھنے والے افسر پنجاب میں ہونے چاہییں ۔وزیر اعلی نے کہا کہ تمام شرکاء کھڑے ہو کر ان کے لئے تالیاں بجائیں کیونکہ وہ ایک مثالی افسر ہیں جس پر تقریب میں موجود تمام افراد اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور ان کیلئے زور دار تالیاں بجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…