جمعرات‬‮ ، 06 جون‬‮ 2024 

گجرات کے بنیادی مرکز صحت میں 29 اور 30 دسمبر کی درمیانی شب شرمناک واقعہ چھپانے پراعلیٰ سرکاری افسران معطل

datetime 16  جنوری‬‮  2017

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے گجرات کے بنیادی صحت مرکز پر ڈاکوؤں کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی انکوائری کے لئے گجرات کا دورہ کیا اور بنیادی صحت مرکز پر پہنچ کر افسوسناک واقعہ کی انکوائری کی۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ واقعہ 29 اور 30 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا ۔

تاہم سی ای او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر الطاف حسین ، ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد علی مفتی اور ڈی ڈی او ایچ گجرات ڈاکٹر یوسف ڈار نے محکمہ کو اس بارے میں فوری اطلاع نہیں دی اور دو دن قبل محض ڈکیتی کے بارے آگاہ کیا ۔خواجہ عمران نذیر نے حقائق چھپانے اور تاخیر سے محکمہ کو اطلاع دینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ تینوں افسران کو فوری طو رپر معطل کرنے کی ہدایت کی ۔سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے تینوں افسران کو صوبائی وزیر کی ہدایت پر فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…