پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد،ٹیچر کے عشق میں مبتلا ساتویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی،آخری خط میں کیا لکھا؟افسوسناک انکشافات

datetime 16  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادمیں سکول ٹیچرکے عشق میں مبتلا16سالہ طالب علم نے محبت میں ناکامی پرخودکوگولی مارکرخودکشی کرلی ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ خودکشی کرنے سے پہلے اسامہ نے اپنی ٹیچرکے نام خط لکھاجواس نے اپنے چھوٹے بھائی کودیااورکہاکہ میں کمرے میں رکتاہوں اورتم باہرجاکرسوتک گنتی ختم کرنے کے بعدیہ خط ٹیچرکودے دینا۔

اسامہ کابھائی جب خط لے کرباہرآیااورگنتی شروع کی تواس کوگولی چلنے کی آوازآئی ۔خودکشی کرنے والے طالب علم اسامہ نے ٹیچرکے نام اپنے خط میں لکھاکہ’’میں آپ سے بہت محبت کرتاہوں اورآپ سے شادی کرناچاہتاہوں لیکن سکول کے پرنسپل مجھے کہتے ہیں کہ ایسانہیں کرناچاہیے جس کی وجہ سے مجھے دوسرے لوگ طعنے دیتے ہیں اورجینے تک نہیں دیتے جس پرمیں آپ سے معافی مانگتاہوں ‘‘پولیس کے مطابق اسامہ نے اپنے خط میں لکھاکہ جس پستول سے میں خودکشی کررہاہوں وہ میرے والد ہے ،میرے مرنے کے بعد اس کودورپھینک دیناکیونکہ میں نہیں چاہتاکہ پولیس میرے والد کوتنگ کرے جبکہ دوسری طرف اسامہ کے والد عالمیگرنے بیٹے کی کسی ٹیچرسے محبت کے بارے میں لاعلمی کااظہارکیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…