منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اہم سینیٹر اورمولانافضل الرحمان پر الزامات ٹی وی چینلز کو بھاری پڑ گئے

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پیمرا کونسل آف کمپلینٹ سندھ نے نجی ٹی وی چینل ’میٹرو 1‘کے خلاف سینیٹر سعید غنی کی طرف سے دائر شکایت کی سماعت کرتے ہوئے ٹی وی چینل پر دس لاکھ روپے جرمانہ کی سفارش کی ہے ۔ کونسل آف کمپلینٹ نے یہ سفارش پیر کے روز 40ویں اجلاس کے دوران کی۔ پروفیسر انعام باری چیئرمین کونسل آف کمپلینٹ سندھ نے اجلاس کی صدارت کی۔ کونسل نے یہ سفارش بھی کی کہ چینل کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر معزز رکن سینیٹ سے اپنی نشریات کے دوران معذرت کرے اور اس حوالے سے ٹکرز بھی چلائے۔

سینیٹر سعید غنی ایک اور معزز رکن پارلیمنٹ سینیٹر روبینہ خالداور اپنے وکلا کی ٹیم کے ہمراہ خود پر لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کونسل آف کمپلینٹ کے روبرو پیش ہوئے۔ میٹرو 1ٹی وی کی طرف سے چینل کے بیورو چیف حبیب الرحمان اور چیف رپورٹر بابر شہزاد تُرک پیش ہوئے۔ سینیٹر سعید غنی نے چینل کے نمائندگان سے ثبوت پیش کرنے کو کہا تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں تاہم چینل کے نمائندگان ایسی کوئی شہادت پیش نہیں کر سکے۔ پیمرا کونسل آف کمپلینٹ نے دونوں اطراف کے بیانات سننے کے بعد چینل کے خلاف جرمانہ کی سفارش کی اور خبردار کیا کہ اگر اس کی جانب سے مستقبل میں اس طرح کی کردار کشی کی مہم جاری رہی تو پیمرا آرڈی ننس 2002کی سیکشن 30کے تحت اس کے لائسنس معطل کرنے کی کاروائی شروع کی جاسکتی ہے۔ پیمرا کونسل آف کمپلینٹ نے لبیک پرائیویٹ، (بول ٹی وی ) کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان کے بارے کردار کشی پر مبنی الزامات نشر کرنے کی سماعت بھی کی۔ جے یو آئی ایف کی رکن قومی اسمبلی شاھدہ اختر کونسل آف کمپلینٹ کے روبرو پیش ہوئیں۔

انہوں نے کونسل سے شکایت کی کہ مورخہ 21نومبر 2016کو مذکورہ پروگرام میں اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے ان کے قائد کی کردار کشی کی اور بے بنیاد، جھوٹے الزامات عائد کیے انہوں نے پیمرا شکایات کونسل سے مذکورہ ٹی وی چینل اور اینکر پرسن کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا تاہم بول ٹی وی کے وکیل کی طرف سے مہلت طلب کرنے پر مزید کاروائی دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…