منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے وکیل پر بری طرح برس پڑے

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف کمشنر الیکشن کمیشن کہنا ہے کہ الیکش کمیشن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اس پر لعنت بھیجتے ہیں، کمیشن کے ساتھ سیاست سیاست نہ کھیلیں، پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے وکیل کو جھاڑ پلا دی۔
پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کیس میں تحریک انصاف نے جواب جمع کروایا، جواب میں عمران خان نے جواب میں تعصب روا رکھنے کا گلہ کیااور استدعا کی کہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چل رہا ہے، فیصلہ غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کیا جائے، جس پر چیف الیکشن کمشنر کا ،پارا آسمان کو چھونے لگا پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے بولے کہ اڑهائی سال سے کیس زیرالتوا ہے، تعصب پھیلانے کیلئے آپ خود کافی ہیں، کیا ہمارے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔
الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کمیشن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔۔ اس پر لعنت بھیجتے ہیں، الیکشن کمیشن نے خبردار کیا کہ کمیشن کے ساتھ سیاست سیاست نہ کھیلیں۔رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر بولیں کہ جس کی مرضی ہوتی ہے یہاں بولنا شروع کردیتا ہے، تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل کیلئے مزید وقت کی استدعا کی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا، کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…