اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈیرہ غازیخان میں اپنے جلسے کے دوران خطاب میں ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک بار جہاز میں دوبئی جا رہا تھا ، میرے ساتھ ایک آدمی آکر بیٹھ گیا۔ وہ بری طرح رو رہا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے؟ کیوں رو رہے ہو؟ میں نے سمجھا کہ یہ ہوائی جہاز سے ڈرتا ہے۔
میں نے پھر اس سے پوچھا کہ کیوں رو رہے ہو؟ کہنے لگا کہ مجھے اپنے بچے یاد آ رہے ہیں۔ میں نے اس شخص سے پوچھا کہ کیوں؟ کہنے لگا کہ میرے 9 بچے ہیں۔ میں دبئی میں کام کرنے جا رہا ہوں۔ میں نے وہاں محنت مزدوری کرنی ہے ۔ میں وہاں سے 2 سال کے بعد آئوں گا۔ یہ کہتے ہوئے وہ شخص پھر آبدیدہ ہو گیا۔ جس پر میری آنکھوں میں بھی نمی آ گئی۔ میں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ ، ہم نے اپنے ملک کے ساتھ کیا ، کیا ہے؟ کہ لوگ یہاں دو وقت کی روٹی بھی نہیں کما سکتے؟