پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

عمران خان نے ٹیم کاکپتان نوازشریف کوبنانے کااعلان کردیا،یہ ٹیم کیاکرے گی؟جان کرآبھی ہنسنے پرمجبورہوجائینگے

datetime 15  جنوری‬‮  2017 |

ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہےکہ جنوبی پنجاب اور لاہور والے تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں عمران خان نےبڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔عمران خان نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان کےتمام مسائل کا مجھے علم ہے۔عمران خان نے کہاکہ لاہور والے بھی تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں۔اللہ نے نواز شریف کیخلاف سوموٹو ایکشن لے لیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے پر پاکستان کو شریف مافیا سے نجات مل جائے گی۔ملک میں انصاف ہے نہ ہی عام آدمی کیلئے تعلیم کاکوئی انتظام موجود ہے۔عمران خان نے دعوی کیاکہ نیا پاکستان ہم بنائیں گے۔

عمران خان نے کہاہےکہ ڈی جی خان میں بہترین اسپتال بنانے کی کوشش کریں گے۔اپنے خطاب میں انھوں نے مزیدکہاکہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ملک کی حالت بہتر نہیں ہوسکتی۔ کرپشن کی وجہ سے نظام ، ادارے تباہ ہوگئے۔ چئیرمین تحریک انصاف نےکہاکہ یہاں ظلم کا نظام رائج ہے۔ڈاکوؤں کواسمبلی میں نہیں جیلوں میں ڈالنے کی جنگ ہے۔پانامہ پیپرزسے متعلق عمران خان کاکہناتھاکہ پانامہ کی جنگ پاکستانی قوم کی جنگ ہے۔ کرپشن کی جنگ جیت گئےتونیاپاکستان بن جائے گا۔عمران خان نے کہاکہ پانامہ کیس میں ثبوت نہ دیئے تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی۔ ان کامزیدکہناتھاکہ مریم فلیٹس کی مالکن نکلی تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی۔عمران خان نے کہاکہ کرپشن کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے اور اگر یہ جیت گئے تو نیا پاکستان بن جائے گا، کرپشن کا کینسر ختم نہ ہونے تک غربت ختم نہیں ہوگی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ کرپشن کرکے اداروں کو تباہ کر رہا ہے، وہ کرپشن کی ٹیم بنا رہے ہیں .اس ٹیم کاکپتان ن نواز شریف کو مقرر کریں گے۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…