اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کی تین ارب روپے کی کرپشن کا سکینڈل،اپنے ہی رکن ضیاء اللہ آفریدی نے بجلیاں گرادیں

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے منحرف رہنما ورکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے احتساب کمیشن کے نام پر سیاست چمکائی اور قوم کو بیوقوف بنایا ، صوبائی احتساب کمیشن کے افسران غریب صوبے کے اربوں روپے کھا گئے ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اس کرپشن کا از خود نوٹس لیں عمران خان ہمیں مغربی اخلاقیات کا درس دیتے ہیں خود بھی اخلاقیات پر عمل پیرا ہوں اور سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے اور احتساب کمیشن بنانے پر قوم سے معافی مانگیں ، احتساب کا نیا ادارہ قائم کیا جائے ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہاں ہوں کہ صوبائی حکومت خان صاحب کو بیوقوف بنا رہی ہے ، میں احتساب کے خلاف نہیں لیکن سب کا احتساب ہونا چاہیے ، صوبائی احتساب کمیشن کے ایک افسر نے بیان میں بتایا کہ کمیشن خود کرپٹ افراد پر مشتمل ہے ، جب احتساب کمیشن خود کرپٹ ہوگا تو وہ کرپٹ افراد کا احتساب کیسے کرسکے گا ، عمران خان بتائیں تین سال میں انہوں نے احتساب کمیشن کے ذریعے کتنے کرپٹ لوگوں کو پکڑا ،کونسا سسٹم بہتر کیا، عمران خان قوم سے عملی وعدے کریں ایسی باتیں نہ کریں جنہیں پورا نہ کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی پر الزمات نہیں لگا رہا ، احتساب کمیشن کے کمشنر پر الزامات خود کمیشن کا ایک سینئر ڈائریکٹر نے لگائے ہیں ، مجھے امید ہے میں اپنے کیس میں سرخروہوں گا ۔ ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے صوبائی احتساب کمیشن کے نام پر سیاست کی اور پوری قوم کو بیوقوف بنایا ، سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالی گئیں ، عمران خان ہمیں مغربی اخلاقیات کا درس دیتے ہیں ، خود بھی ان اخلاقیات پر عمل پیرا ہوکر پختونوں ، سول سرونٹس اور سیاستدانوں سے معافی مانگیں ، عمران خان بار بار استعفیٰ مانگتے ہیں ،مجھے بھی استعفے کے لئے کہا گیا،اگر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تحریک انصاف میں شمولیت کے وقت استعفیٰ دیا ہوتا تو آج میں بھی دے دیتا ، احتساب کمیشن کے ڈی جی نے خود کہا کہ پرویز خٹک معدنیات کے کیس میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے درخواست ہے کہ اس احتساب کمیشن کے حوالے سے قوم سے معافی مانگیں اور نیا احتساب کمیشن قائم کریں ، مشتاق غنی بھی جلد تین ارب روپے کرپشن کیس میں ملزم قرار پانے والے ہیں ۔(م ن)

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…