ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

تیاری کرلیں!مسلسل 4روزگرج چمک کے ساتھ بارشیں ،محکمہ موسمیات نے بڑی خبرسنادی

datetime 14  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی )سندھ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور فاٹا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سردہوگیا ،محکمہ موسمیات نے (آج ) اتوار سے بدھ کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو منفی14،کالام منفی10، گوپس منفی09، گلگت، بگروٹ، استور منفی07، قلات، پاراچنار، مالم جبہ منفی06، دیر، راولاکوٹ منفی05، ہنزہ منفی04، کوئٹہ، دروش ، چترال، مری منفی03، کاکول، چلاس میں درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ، بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، ڈی آئی خان ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کراچی ( پی اے ایف مسرور 41، پی اے ایف فیصل 27، نارتھ ناظم آباد 25، نارتھ کراچی 23، ماڈل ابزرویٹری 19، ائرپورٹ 13، لانڈھی 08، گلشن حدید 07)، دادو ، جیکب ا?باد 06، لاڑکانہ 05، موہنجودڑو 02، دالبندین 22، کوئٹہ (سٹی 20، ائرپورٹ 18)، سبی 15، بارکھان 12، اورماڑہ 11، لسبیلہ 04،ژوب 02، قلات 01، جھنگ 03، لیہ ، بھکر 02، نورپورتھل، ڈی جی خان 01، ڈی آئی خان 03، پارہ چنار 01 ملی میٹر بارش جبکہ ژوب 02 اور کوئٹہ 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان میں اکثر مقامات پر سندھ میں چند مقامات جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…