منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’راحیل شریف کی اسلامی اتحادی فوج کا سربراہ بننے کی خبریں تشویشناک ‘‘

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے سابق آرمی چیف کی جانب سے سعودی عرب کی سربراہی میں39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بننے کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا فوجی اتحاد جس سے مسلم امہ متحدو منظم ہونے کے بجائے مزید تقسیم ہونے کا خدشہ ہے اس میں نہ صرف راحیل شریف کو عہدہ قبول کرنا بلکہ پاکستا ن کا ایسے کسی اتحاد میں شامل ہوناملکی مفادات کیلئے خطرناک ثابت ہوگا ۔ سترکلفٹن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ ایسا اتحاد جس کے اغراض و مقاصداور حکمت عملی مبہم اور غیر واضح ہیں۔
اسلامی دنیا کیلئے فائدہ مند ہونے کے بجائے مزید تفریق کا باعث بنے گا جس میں پاکستان کی شمولیت اپنا مستقبل داؤ پر لگانے کے مترادف ہے ۔ محترمہ غنویٰ بھٹو نے اپنے بیان کے آخر میں حکمران طبقات کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند کریں اورمذکورہ اسلامی فوجی اتحاد کے اغراض و مقاصد عوام کے سامنے لاتے ہوئے ان پر ایوان میں بحث و مباحثہ کروایا جائے ورنہ راحیل شریف کا عہدہ قبول کرنا اور پاکستان کی اس اتحاد میں شمولیت ملک و عوام دشمنی تصور کیا جائے گا جسے عوام کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…