اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نیب کو میرے حوالے کر دیا جائے تو سب سے پہلے کیا کام کروں گا؟ عمران خان نے دھماکے دار اعلان کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر کو صادق اور امین ہونا چاہئے‘ جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے‘ عدالت میں پتہ چل گیا ہے کہ کوئی ثبوت نہیں‘ یہ تکنیکی باتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں‘ ثابت کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم بھولا بھالا ہے‘ ٹین ایجر ارب پتی کیسے بنتے ہیں نصاب متعارف کرایا جائے‘ میں نے سنا ہے قطر سے کوئی نیا خط آرہا ہے‘ نیب آرڈیننس کو نہیں ،وزیراعظم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے‘ نیب میرے حوالے کردیں بڑے بڑوں کو پکڑ کر دکھائوں گا۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس میں شامل تمام رہنمائوں نے جواب داخل کرایا۔
اپنی ملکیت سے متعلق جواب دینا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کہا کہ ثبوت ہیں ۔وزیراعظم نے خطاب میں ریکارڈ موجود ہونے کا دعویٰ کیا۔ وزیراعظم احسان نہیں۔ الزامات کا جواب دے رہے ہیں‘ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کہتی تھی عدالت آئو عدالت آئے تو حکومت بھاگ رہی ہے۔ پیسے سے بیگز بھر کر باہر لے جانے پر چار گواہ لانا ہوں گے۔ دیگر ممالک میں وزیراعظم کے لئے صادق اور امین ہونا ضروری ہے۔ لیڈر کو صادق اور امین ہونا چاہئے۔ جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔ اتنا بھولا بھالا وزیراعظم ہے جس کو پتہ نہیں کہ بچے ارب پتی بن گئے۔ عدالت میں پتہ چل گیا کہ کوئی ثبوت نہیں یہ تکنیکی باتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ نواز شریف جھوٹ بول رہے تھے کہ سب ثبوت موجود ہیں۔ ثابت کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم بھولا بھالا ہے۔
وزیراعظم کے بچوں کے نام اربوں کی جائیدادیں بن گئیں۔ 1993 میں مریم نواز کی اتنی عمر نہیں تھی کہ وہ فلیٹس خرید سکتیں حکومت نے تمام معاملات قطری کے خط پر ڈال دیئے ہیں۔ ہم تمام اداروں کے پاس گئے سب نے ہاتھ کھڑے کردیئے۔ ٹین ایجر ارب پتی کیسے بنتے ہیں نصاب متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں پانامہ پر بات ہی نہیں کی گئی ۔سپیکر نے پاناما لیکس میں آنے والوں کے خلاف ریفرنس روک دیا ۔حکومتی وکیل نے ڈیڑھ گھنٹہ پانامہ کیس کی بات ہی نہیں کی ۔چار مقامات پر منی ٹریل بالکل واضح ہے۔ میں نے سنا ہے کہ قطر سے کوئی نیا خط آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے آرڈیننس کو نہیں وزیراعظم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ نیب میرے حوالے کردیں بڑے بڑوں کو پکڑ کر دکھائوں گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…