پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر ، زبردست اعلان ہو گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز نے کہاہے کہ 2017 میں اسلام آباد کو نئے سکول دیں گے،اصلاحاتی پروگرام کی تکمیل سے سرکاری و نجی سکولوں میں فرق نہیں رہے گا، معیاری تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں سکولوں کو بسوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف سکولوں کا دورہ کرکے طالبات سے ملاقات کی۔ طالبات نے سکول آنے جانے میں ٹرانسپورٹ کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم سے بسوں کی درخواست کی اگلے دن ہی منظوری مل گئی۔ 2017 میں اسلام آباد کو نئے سکول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جارہی ہے، پروگرام کے تحت تجربہ کار ماہر تعلیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اصلاحاتی پروگرام کی تکمیل سے سرکاری و نجی سکولوں میں فرق نہیں رہے گا۔ معیاری تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مونٹیسوری کلاسز شروع کی گئی ہیں ۔
اپنی حکومت کی مدت کی تکمیل پر اسلام آباد کو جدید سکولوں کا تحفہ دیں گے۔ توقع ہے کہ طلبہ طالبات تعلیمی میدان میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…