پشاور(این این آئی)آرمی پبلک سکول کے شہداء کے والدین نے وفاقی حکومت سے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کا مطالبہ کردیا پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول کے شہداء اسفندخان شہید اورمحمدشہیرشہیدکے والدین کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کے خاتمہ نہ صرف اے پی ایس کے شہداوں کیساتھ ظلم ہے بلکہ پورے ملک کی عوام کیساتھ زیادتی ہے ،
آرمی پبلک سکول کے شہداءکے والدین نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے ملک میں جاری دہشت گردی پر 80فی صد قابو پایا گیا شہداکے خون ملک میں امن کی نئی نوید لیکر آیاہے انکا کہنا تھا کہ جو لوگ فوجی عدالتوں میں توسیع کی مخالفت کرتے ہیں وہ ملک کو افراتفری اور دہشت گردی کے چنگل سے نجات دلوانے میں مخلص نہیں ہیں اس لیے تمام شہداء کے والدین وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کو ختم کرنے کی بجائے ان کے قیام کی مدت میں توسیع کرے تاکہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر مکمل خاتمہ ہوسکے اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے ۔