بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

ٹیکسلا ٗ تھانہ صدر کے علاقے میں گھریلو تنازعے پر 6 افراد کو قتل کر دیا گیا،خاتون زخمی

datetime 11  جنوری‬‮  2017 |

ٹیکسلا(این این آئی)تھانہ صدر کے علاقے میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو پہلے تحصیل اسپتال واہ کینٹ اور پھر تشویش ناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کلثوم نے پولیس کے سامنے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کردیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص اس کی مقتول مالکن فوزیہ کا بھانجا فہد تھا، گھر کے دیگرافراد قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کیلئے میاں چنوں گئے تھے۔

ملزم نے 4 ملازمین کو عینی شاہد ہونے پر قتل کیا۔ایس ایچ او تھانہ واہ صدر یاسرکیانی نے بتایا کہ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اورچارگھریلو ملازم شامل ہیں، قتل ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ٹیکسلا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے ٗ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیئے گئے ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھجوادی گئیں ۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…