اسلام آباد( آئی این پی ) سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے سرحد پر بھوکے پیاسے بھارتی فوجیوں کا معاملہ اٹھادیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ بھارتی فوجی گولی کی بجائے بھوک سے مر جائیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق بھارت کے فوجیوں کو وقت پر کھانا نہیں ملتا ۔ چیئرمین سینٹ، سینٹ کے فنڈ سے انسانی حقوق کے اس مسئلے پر بھی توجہ دینے کا جائزہ لیں اور اگر ہو سکے تو بھارتی فوجیوں کے انسانی حقوق کے لئے مدد کی جائے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ بھوک سے مر جائیں۔