پشاور (آن لائن) خیبرپختونخوا میں جعلی کرنسی چھاپنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا گیا۔ گرفتار افغان باشندے نے بھارت اور افغانستان کے ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پر معاشی یلغار کیلئے بھارت اور افغانستان نے گٹھ چوڑ کرلیا اور ممالک دونوں خیبرپختونخوا میں جعلی کرنسی کیلئے متحدک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیٹ ورک صوبے اور قبائلی علاقوں میں کام کررہا ہے۔
نیٹ ورک کا سراغ لگاکر ایک افغان باشندے کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی کرنسی بھی برآمد کرلی۔ افغان باشندہ این ڈی ایس سے رابطہ میں تھا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ جعلی کرنسی کے نیٹ ورک کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں جو ملک کر پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے مزید انکشافات کی بھی توقع کی جارہی ہے۔
پاکستان میں ہمسایہ ملک کا شہری گرفتار۔۔۔دہشت گردی نہیں بلکہ کونسا ایسا حربہ استعمال کر رہا تھا کہ سب دنگ رہ گئے
10
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں