اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرپشن کے پیسے پر’’پلی بارگین ‘‘ حتمی فیصلہ کون کرے گا؟،وزیراعظم کے ترجمان نے اعلان کردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) ترجمان وزیراعظم نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں استغاثہ کمزور ہے جبکہ پلی بارگین کو جلد پارلیمنٹ میں سب کے سامنے لارہے ہیں ۔سوموار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں وزیر اعظم تر جمان مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے کے کمزور استغاثے کی وجہ سے ملزم جرم کرتا ہے اور مقدمہ کی پیروی کمزورہونے کے باعث رہا ہونے کے بعد باہر آکر دوبارہ سے وہی کام شروع کر دیتا ہے۔اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پلی بارگین کا نظام قائم کررہی ہے تا کہ خوردبرد کرنے والوں کو سزا دی جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ حکومتی خزانے کو بھی فائدہ پہنچے۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملزم سے پلی بارگین کرنے سے پہلے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جج صاحبان دیکھیں گے کہ پلی بارگین کی جائے یا نہیں۔ترجمان وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت نے اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو پلی بارگین کرنے سے گریز کیا جائے اور کرپشن میں کوئی شخص ملوث ہو اسے منظر عام لاکر دوسروں کیلئے نشان عبرت بنایا جائے۔ جبکہ پلی بارگین سے حتمی فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…