پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

سیالکوٹ لرزہ خیز واقعہ،سوتیلی ماں نے حدیں پارکرلیں

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

سیالکوٹ(آئی این پی)سوتیلی ماں کا گھریلو کام نہ کرنے پر 15 سالہ بیٹی پرلوہے کی سلاخ سے وحشیانہ تشدد سر کے بال مونڈ دیئے، گلی میں سر عام گھسیٹی رہی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ کمانوالہ کا رہائشی اسلام مغل جو کہ عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم ہے جس کی پہلی بیوی6 سال قبل انتقال کر گئی ۔تو اسلام مغل نے دوسری شادی شیر پور کی رہائشی رخسانہ بی بی سے کی اور ثناء نامی 15سالہ بیٹی کو اس کے پاس چھوڑکر سعودی عرب محنت مزدوری کیلئے چلا گیااس دوران دوسری بیوی نے ثناء کو سکول سے اٹھا لیااور اس سے زبردستی گھریلو کام کروانا شروع کر دیا

گذشتہ روز ثناء نے گھریلو کام کرنے سے انکار کیا تو اس کی سوتیلی ماں نے اسے بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹنا شروع کر دیا اوراس کے سرکے بال زبردستی مونڈھنا شروع کر دیئے جس پر بچی نے چیخوں و پکاراور واویلا کر نا شروع کر دیا۔جس پرگاؤں کی خواتین کی کثیر تعداد وہاں پر جمع ہو گئی اور انہوں نے اسے بچی پر تشد د کرنے سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی اور اس پر تشدد کرتی رہی بعد ازاں اسلام کے بڑے بھائی کی بیوی زبردستی ثناء کو اپنے گھر لے گئی اور اس کے علاج معالجہ کے لئے ہسپتال لیجانا چاہتی تھی کہ رخسانہ نے اسے زبردستی روک لیا اور زبردستی ثنا ء کو اس سے چھین لیا اور گھر کے ایک کمرہ میں بند کر کے باہر سے تالا لگا دیا۔

ثناء کی بڑی بہن سلمہ نے بتایاکہ میر ی والدہ کلثوم بی بی آٹھ سال قبل انتقال کر گئی ہیں اوروالد ہماری دو بہنوں کی شادی کر کے رخسانہ بی بی سے نکاح کر لیا جس سے ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہو ئے اس دوران گھریلو کام کروانے اور چھوٹے بچوں کی پرورش کیلئے ہماری سوتیلی ماں نے ثناء کو سکول سے اٹھوالیااور اس سے گھریلو کام کرواتی ہے اوراکثر بیشتر اس پر وحشیانہ تشددکرتی ہے اور جب کبھی میکے جانا ہو تو اسے کھانے سمیت ایک کمرہ میں بند کر کے کئی کئی روز چلی جاتی ہے۔ہم نے متعدد بار اپنے والد سے شکایت کی لیکن انہوں نے بھی سنی ان سنی کر دی ہے اس بار تو ہماری سوتیلی ماں نے تشدد کی انتہا کر دی ہے اور اسے خو بصورت بالوں سے محروم کر کے گلیوں میں گھسیٹا ہے اور نہ تو خود اس کا علاج معالجہ کرو ارہی ہے نہ ہی کسی کو کروانے دے رہی ہے۔پولیس نے بچی کا میڈیکل کرواکر اس کی سوتیلی ماں رخسانہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا ہے۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…