پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

گلشن اقبال پارک دھماکہ،بڑی کارروائی،مبینہ دہشت گردوں کا عبرتناک انجام

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) شیخوپورہ میں پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 6 مبینہ دہشت گرد مارے گئے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب چھاپہ مارا تھا۔جہاں ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد، اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ۔

پنجاب پولیس کے محکمہ سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث دو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد گلشن اقبال پارک بم دھماکے میں بھی ملوث تھے۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ 28 مارچ 2016 کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پارک میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 72 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…