پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارت مشتعل، مولانا مسعود اظہر کیخلاف بڑا اعلان

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے ایک بار پھر واویلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دلوانے کیلئے تمام آپشن استعمال کریں گے ،اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کے کئی رکن ممالک کے ساتھ بات چیت شروع کر دی گئی ہے ۔ بھارتی اخبار’’ ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی ہماری درخواست پر ویٹو کے باوجود بھارت مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دلانے کے لئے ہر حربہ استعمال کرے گا اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان سے بات چیت شروع کر دی گئی ہے ۔

اس سے قبل بھارت نے چین کی جانب سے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے بھارتی درخواست پر ویٹو کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کا فیصلہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے ۔یاد رہے کہ 18 فروری کو بھارت میں دہشت گردی سے منسلک’ 11 افراد اور تنظیموں کی فہرست 2253/1989/1267 داعش اور القاعدہ سینکشنز کمیٹی کو پیش کی گئی تھی۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے 2001 میں جیش محمد پر پابندی عائد کی تھی لیکن ہندوستان کی جانب سے ممبئی حملوں کے بعد مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کروانے کی کوشش اس وقت کامیاب نہ ہوسکیں جب چین نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…