جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

لودھراں، ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل رکشہ میں سکول جانے والے 7بچے اور ڈرائیورجاں بحق ، 4شدید زخمی

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(آئی این پی)لودھراں میں ٹرین کی زد میں آکر موٹرسائیکل رکشہ میں سکول جانے والے 7بچے اور ڈرائیورجاں بحق جبکہ 4شدید زخمی ہو گئے ،ریلوے پھاٹک کھلا رکھنے کی غفلت کے مرتکب گیٹ مین اور ٹرین ڈرائیور کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ،بعد ازں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں اہم سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ، نماز جنازہ سے قبل جب بچوں کی میتیں گھر سے اٹھائی گئیں تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشکبار تھی ، گھروں میں صف ماتم بچھا ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صبح8بجے کے قریب بستی کونڈی کے رہائشی 12بچے سوار ہو کر مقامی سکول جا رہے تھے جب وہ جلالپور موڑ کے قریب ریلوے پھاٹک پر پہنچے تو ریلوے پھاٹک بند تھا اور ایک مال ٹرین گزر رہی تھی ، مال ٹرین گزرنے کے بعد پھاٹک مین نے اچانک پھاٹک کھول دیا تو ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے رکشہ ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آگیا ۔

ٹرین رکشہ کو گھیسٹتے ہوئے دور تک لے گئی اور کمسن بچے یکے بعد دیگر ٹرین کے ٹریک پر گرتے رہے اور ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں سجاد ولد افتخار، رضوان ولد ارشد، فہد ولد ندیم ، دانش ولد ارشد، مریم دختر ندیم ، عثمان ولد ارشاد، سلمان ولد کاشف اور رکشہ ڈرائیور سمیع اللہ ولد عاشق قوم بلوچ جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں یوسف ولد اکبر ، ثقلین ولد امجد، ارسلان ولد سلیمان ، زاہد ولد ندیم شامل ہیں جن کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہستال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے ۔ پولیس تھانہ سٹی لودھراں نے گیٹ مین ریاض شاہ ، فاضل اور ٹرین ڈرائیور ذوالفقار کو ذمہ داری میں غفلت برتنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

بعد ازاں ٹرین حادثہ میں جاں بحق8بچے اورڈرائیوکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، ایک ہی خاندان کے 6بچوں کا نمازجنازہ موضع کونڈی میں ادا کیا گیا جس میں لودھراں شہر اور مضافات کے سینکڑوں افراد ضلعی چیئرمیں راجن سلطان پیرزادہ ، ایم پی اے زبیر خان بلوچ ، ایم پی اے عامر اقبال شاہ ، سابق ایم این اے صدیق خان بلوچ ، ڈی سی او شاہد نیاز، ڈی پی او اسد سرفراز ، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر قمر جاوید، اسسٹنٹ کمشنر طیب خان ، چیئرمین بلدیہ شیخ افتخار الدین سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات موجود تھیں ۔ نماز جنازہ سے قبل جب بچوں کی میتیں گھر سے اٹھائی گئیں تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشکبار تھی ، گھروں میں قیامت کے مناظر تھے ، اہل خانہ اور رشتہ دار حکومتی ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دینے کے لئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کر رہے تھے ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لودھراں کے قریب ٹرین حاڈے کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے حکام کو ریلوے ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…