لاہور(آن لائن) سیشن کورٹ نے 13 سال بعد نعلین پاک کی چوری کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ ٹبی سٹی کے تمام اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور غلام عباس اوپل نے درخواست گزار پیر ایس اے جعفری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔نعلین پاک 2003ء میں بادشاہی مسجد سے چوری ہوئے تھے۔درخواست گزار کے مطابق نعلین پاک چوری نہیں ہوئے بلکہ نعلین پاک کو ملی بھگت کے ذریعے فروخت کیا گیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ جتنے بھی اہلکار اس وقت ڈیوٹی پر موجود تھے ان سے تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔