پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا7جنوری سے ’’عوامی کچہریاں ‘‘لگانے کا اعلان ،شاہ محمود قریشی نے شیخ رشید کوجھنڈی کراکے وزیراعظم کے موقف کی حمایت کردی

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چیر مین شاہ محمودقر یشی نے7جنوری سے تحر یک انصاف کی ’’عوامی کچہریوں ‘‘کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سپر یم کورٹ کی کاروائی میں کسی قسم کا ’’خلل‘‘نہیں ڈالنا چاہتے اس لیے عوامی کچہر یاں کاروائی کے چھٹی والے دنوں میں لگائیں گے‘فوری نگران حکومت کے قیام کا مطالبہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کی ذاتی رائے ہے

ہم کیس سپر یم کورٹ میں لڑرہے ہیں ‘ پانامہ کیس میں ثبوت دینا ہمار ی نہیں شر یف فیملی کی ذمہ داری ہے مگر اسکے باوجود ہم ثبوت دیں رہے ہیں ‘یہ سوچ موجود ہے سندھ کے وزراعظم کو عدالتوں سے سزائیں ہوتیں ہیں پنجاب کے وزراعظم کو نہیں ‘ہمیں پانامہ کیس کی تحقیقات کر نیوالے موجودہ بینچ پر مکمل اعتماد ہے اور سپر یم کو رٹ پانامہ کیس میں مکمل سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے ‘چوہدری محمدسرور پارٹی کا اثاثہ او ر ایک حقیقت ہے اگر کوئی انکو پارٹی کے اندر ‘‘غائب ‘‘کر نا چاہے بھی تو کامیاب نہیں ہوگابلکہ ایسا سوچنے والوں کا خواب بھی چکنا چور ہو جائیں گا ‘اس میں کوئی شک نہیں ہمیں جلد ازجلد پارلیمانی بورڈ بنانا چاہیے اور چوہدری سرور جس بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے وہ بہت اہم ہوں گے ۔وہ جمعرات کے روز تحر یک انصاف لاہور اربن کے اجلاس کے بعد سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘حامد خان ایڈ وکیٹ ‘اربن لاہور کے صدر ولید اقبال ایڈ وکیٹ ‘جنرل سیکرٹری حما داظہر سمیت دیگر بھی موجود تھے اجلاس کے بعد پر یس کانفر نس سے خطاب کررہے تھے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ لاہور میں تحر یک انصاف ایک بہت بڑی طاقت ہے جس نے ایک نہیں تین بار مینار پاکستان پر بڑے جلسے کر دکھایا ہے اور آئندہ بھی تحر یک انصاف لاہور کی ٹیم جس جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے اور ہم پارٹی کو ایک تنظیم اور ادارے کی شکل دینا چاہتے ہیں

آج کل ہماری پارٹی کی مکمل توجہ پانامہ لیک کیس پر مر کوز ہے اور اس بات کی تو قع ہے کہ ہمارے وکیل نعیم بخاری جمعہ کو اپنے دلائل مکمل کر لیں گے اور اسکے بعد عدالت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ سوموار کے روز سے عدالت کے معمول کے کاموں کو کم کر پانامہ کیس کو زیادہ سے زیادہ وقت دیا جائیگا اس لیے ہمیں اس بات کی توقع ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد ازجلد ہو جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عدالت کے بعد سپر یم کورٹ قانون کی سب سے بڑی کچہری ہے

جہاں تحر یک انصاف اپنا کیس لڑ رہی ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ ہم عوامی کچہر یاں بھی لگائیں گے جسکا آغاز میں 7جنوری کو رجن پور سے کر وں گا جبکہ 8جنوری کو عمران خان بہاؤلپور میں عوامی کچہری لگائیں گے ۔پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے کر پشن کے خلاف جس جذبے اوعز م کے ساتھ تحر یک چلائی اس کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے اور احتساب کی راہ میں کسی قسم کی رکاو ٹ کو بر داشت نہیں کیا جائیگا اور ہمیں اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ پانامہ کیس میں سپر یم کورٹ انصاف کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب کر پشن کر نیوالوں کو سزائیں ملے گی تو پھر اس ملک میں کسی کو کر پشن اور لوٹ مار کر نے کی جرات نہیں ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…