اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’ہمارے درمیان توکبھی کوئی جھگڑاہواہی نہیں ‘‘،عمران خان کے دوکھلاڑیوں نے الزام میڈیاپرلگادیا

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے دوترجمانوں نعیم الحق اور فواد چوہدری میں صلح ہوگئی ، گزشتہ روز عدالت عظمیٰ سے اکٹھے خوشگوار موڈ میں باہر نکلے اور اختلافات کی تردید کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمانوں نعیم الحق اور فواد چوہدری میں صلح ہوگئی ، دونوں رہنما پانامہ کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران عدالت عظمیٰ سے باہر نکلے تو خوشگوار موڈ میں ہاتھ تھامے ہوئے تھے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں رہنماپی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا کہ میڈیا پر سن کر میری اور فواد چوہدری کی لڑائی ہوئی ہے میرے اور فواد کے بارے میں غلط خبریں دی گئیں ، ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ، فواد چوہدری نے بھی اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نعیم الحق صاحب کی بہت عزت کرتا ہوں ۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز دونوں رہنماؤں میں میڈیا ٹاک کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں تلخ کلامی ہوئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…