اسلام آباد (آئی این پی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف کیس اعلیٰ عدلیہ میں زیر سماعت ہے اور دوران سماعت کسی کیس پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتے کیونکہ یہ مناسب نہیں ، عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف جتنے ثبوت عدالت میں پیش کئے جاچکے ہیں کیا اس کے بعد بھی کسی ثبوت کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم عدالت کی کارروائی کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے