بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج بلندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ سال کے آغاز پر ہی جہاں سٹاک مارکیٹ نے 48 ہزار کی حد عبور کی وہیں صرف تین روز میں ہی 100 انڈیکس 49 ہزار کی سطح بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مالی سال 2017 کے چھ ماہ مکمل ہونے پر سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ مختلف کمپنیوں کے بہتر نتائج کی اْمید کی جا رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے اعلان اور پاک چین اقتصادری راہداری سے جڑے مختلف منصوبوں میں تیزی آنے کے باعث مارکیٹ میں سیمنٹ سیکٹر اچھا پرفارم کر رہا ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئل سیکٹر کے حصص کی مالیت مسلسل بڑھ رہی۔دوسری جانب کسانوں کی جانب سے کھاد کے استعمال میں اضافے سے سٹاک مارکیٹ میں فرٹیلائزر سیکٹر میں شامل تقریباً تمام کمپنیوں کی آمدن میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…