جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

الطاف حسین کی واپسی،پلان تیار

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ لندن اور پاکستان قومی موومنٹ کی جانب سے21 جنوری ہفتے کو کراچی میں عائشہ منزل تا مزار قائد ریلی کا انعقاد بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا خطاب روکنے کے لئے حکومت سندھ نے حکمت علمی طے کرلی ہے،ریلی کو کریک ڈاؤن کر نے کے لئے پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی پیمانے پر گرفتاریاں کی جائیں گی اور

گرفتار شدگان کے مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کئیے جائیں،جبکہ دوسرے مرحلے میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کی جائیں گی،محکمہ داخلہ سندھ کے زرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ شہر کے تمام 6 ایس ایس پیز اور پولیس کی دیگر برانچز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور جو لوگ لندن سے رابطے میں ان کا سراغ لگایا جائے ،زرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماء4 ندیم نصرت اور پاکستان قومی موومنٹ کے اقبال کاظمی کی میڈیا ٹاک کے بعد کراچی پولیس کو ایکشن لینے کے لئیے کہا گیا ہے،زرائع نے دعویٰ کیا کہ اگر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین21 جنوری کو شرکاء ریلی سے خطاب کے دوران واپسی کا شیڈول دیتے ہیں تو وفاق سمیت باقی صوبوں سے رابطہ کر کے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ الطاف حسین ملک کے جس بھی ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہیں انہیں ہر صورت گرفتار کیا جائے اور تمام ائیر پورٹس پر الطاف حسین کا استقبال روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،زرائع کے مطابق حکومت ایسی پلاننگ کررہی ہے کہ اگر الطاف حسین وطن واپسی آتے ہیں تو ان کے جہاز کی لینڈنگ کے بعد ہی انہیں رن وے سے تحویل میں لے لیا جائے۔‎

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…