اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

لاش کے تین ٹکڑے،اسلام آباد میں لرزہ خیز واقعہ،ماں بیٹا گرفتار،افسوسناک انکشافات

datetime 4  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آ باد کے تھا نہ بنی گا لہ پولیس کی کارروائی اند ھے قتل میں ملو ث دو اشتہا ری ما ں بیٹا گرفتار ، ملزمان نے شیر غنی کو قتل کر نے کے بعد اس کی نعش کے تین ٹکڑ ے کیے اور بو ر یو ں میں ڈال کر جگیو ٹ روڑ پر جھا ڑ یو ں میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔ گرفتار ملزمان کا مجاز عدالت سے مزید تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق جون 2013ء کو تھا نہ بنی گا لہ کے علا قہ جگیو ٹ روڈ جھا ڑ یو ں سے اسم و مسکن نا معلوم شخص بعمر قریب 40سال کی نعش 3ٹکڑ وں میں بو ر یو ں میں بند ملی جس پر مقامی پولیس نے مقدمہ نمبر 65/13مورخہ18-06-13بجر م 302/34تھا نہ بنی گا لہ درج رجسٹر کیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی ۔

مقتول کے ورثاء کو ٹر یس کیا ۔ مقتول کی شناخت شیر غنی ولد محمد نواز سکنہ امر زئی تحصیل کا ٹلنگ ضلع مردان کے نا م سے ہوئی جو کہ KPK میں انڈ وں کا کا روبا ر کرتا تھا ۔ مقتول کے بھائی گل نو ازنے بعد ازاں ملزم ذاکر گل ولد غریب گل اور اس کی والدہ نا دیہ بیو ہ غریب گل ساکنا ئے محلہ با رہ خیل شمو زئی تحصیل کاٹلنگ ضلع مردان کو اس مقدمہ قتل میں نا مزد کیا جو ملزمان روپوش ہو گئے ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیاز کی خصوصی ہد ا یات پر ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ نے ڈی ایس پی بنی گا لہ عارف حسین شاہ کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ بنی گالہ انسپکٹر رخسار مہد ی، تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد طا لب حسین ، ایس آئی محمد آ صف ، لیڈ ی کنسٹیبل شکیلہ رانا معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے اس سنگین جرم میں ملو ث دو اشتہا ری مجرمان ماں بیٹا کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کا مجاز عدالت سے مزید تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ہے ۔مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیاز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…