اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں اسدعمر اور محمد زبیر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی پاکستان سٹیل ملز کے معاملے پر ہوئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوارکے چیرمین
اسد عمرنے کہا کہ آپ ہمیں نہ بتائیں کس کو بولنا ہے، حسین نواز کو پاکستان سٹیل ملز کا چیئرمین لگایا جائے۔ وہ سٹیل کا کاروباربہترجانتا ہے۔جس پرمحمدزبیر نے اسد عمر کو ٹوک دیااورکہا کہ آپ سیاسی بات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سٹیل ملز کا مجموعی خسارہ 400 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے، گزشتہ تین سال سے اکاؤنٹس کا آڈٹ بھی نہیں کرایا گیاہے۔