پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

لاہور شہر کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا نظام زندگی درہم برہم

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالنے کے باعث صدیق ٹریڈ سینٹر سے کلمہ چوک ،کلمہ چوک سے پل نہر فیروز پور روڈ ، مین بلیوراڈ حسین چوک سے لبرٹی گول چکر اور فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیاجبکہ

ڈی آئی جی ٹریفک کی متعلقہ ایس پی، ڈی ایس پی اور اضافی ٹریفک وارڈنز کو فوری پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے کہا ہے کہ احتجاج کے باعث صدیق ٹریڈ سنٹر سے کلمہ چوک ، کلمہ چوک سے پل نہر فیروز پور روڈ ، مین بلیوارڈ چوک سے لبرٹی گول چکر اور فردوس مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ بند کر دیا گیا۔متعلقہ ایس پی ، ڈی ایس پی اور ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری کو فوری موقع پرپہنچ کر ڈائیورشن لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان راستوں پر آنے والے شہریوں کو مشکلات سے بچنے کے لئے آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ان راستوں پر جانے کی بجائے متبادل راستہ اختیار کریں تاکہ ان کو منزل مقصود تک پہنچنے میں کوئی دقت نہ ہو۔واضح رہے کہ مذہبی تنظیم کی طرف سے چار جنوری کو یوم عاشق رسول منانے اور سلمان تاثیر کی موت پر لبرٹی چوک میں شمعیں جلائے جانے کے خلاف احتجاج کااعلان کیا گیا تھا اور اس ضمن میں کلمہ چوک سے لبرٹی تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس احتجاجی ریلی کو روکنے کے لیے حکومت نے کنٹینر لگا کر مختلف شاہراہیں بند کردیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…