پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

نئی فورس کی تشکیل،پاک فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو اہم ترین ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )حکومت سندھ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ کراچی میں اعلیٰ سیاسی و فوجی قیادت کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ملک کی سیکورٹی کی مجموعی صورتحال بشمول سی پیک کا جائزہ لیا گیا ۔

صوبائی مشیر مولابخش چانڈیو نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی حصوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے کئی اہم پراجیکٹ زیر تعمیر ہیں ، گذشتہ ہفتے چینی حکام نے کراچی میں ریلوے کا منصوبہ شامل کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی تھی جبکہ کراچی کے نزدیک ضلع ٹھٹھہ میں ایک بندرگاہ کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر بھی ان منصوبوں میں شامل ہے ،ان منصوبوں پر رضا مندی سی پیک کے بارے میں بیجنگ میں ہونیوالے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں طے پائی تھی ، جس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنے سرکاری وفد سمیت شرکت کی تھی ، کراچی میں گذشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں پاک فوج کے ایک ہزار ریٹائرڈ فوجیوں پر مشتمل خصوصی فورس تشکیل دی جائے گی تا کہ سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…