اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جاویدہاشمی کے الزامات،طاہرالقادری کی عوامی تحریک کاحیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے فوج کے بعد سپریم کورٹ کے حوالے سے الزامات انتہائی سنگین اور تحقیق طلب ہیں،عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں انہیں بلایا جائے اور ثبوت طلب کیے جائیں ۔ ایسی الزام تراشی سے اداروں کی بچی کھچی ساکھ بھی تباہ و برباد کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بادی النظر میں سپریم کورٹ کے خلاف حالیہ توہین آمیز مہم کے پیچھے وہی عناصر کارفرما نظر آتے ہیں جو اس قسم کی گھناؤنی مہمات کا وسیع تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں۔کمیشن سابق چیف جسٹس کو بھی بلائے اور ان تمام افراد کو بلائے جن کا ذکر ہو رہا ہے ۔وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں و اخبار نویسوں سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ’’ہاشمی سرمہ ‘‘کودو سال بعد ایک ایسے وقت دھرنے کے پیچھے جوڈیشل مارشل لاء کی سازش نظر کیوں آئی جب ان کے کفیل پاناما لیکس اور نیوز لیکس کی وجہ سے مشکل میں ہیں؟ دریں اثناء انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کی طرف سے نیب کو کرپشن کا سہولت کار ادارہ قرار دئیے جانے کے بعد اس ادارے کو بند کر دینا چاہیے۔ یہ بات درست ہے کہ نیب صرف قاصدوں، کلرکوں، کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے اور مگر مچھوں کو مالی جرائم سے نکالنے کیلئے چور دروازے دکھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشتاق رئیسانی کے معاملے میں نیب نے انتہائی شرمناک کردار ادا کیا۔ نیب والے کہہ رہے ہیں پلی بارگین کے قوانین انہوں نے نہیں پارلیمنٹ نے بنائے۔پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہر ممبر کو نیب کے ان ریمارکس کا نوٹس لینا چاہیے۔ اگر واقعتاً پلی بارگین کا قانون پارلیمنٹ نے بنایا ہے تو پھر اس قانون کی منظوری میں حصہ لینے والوں کا محاسبہ بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین صرف کمزوروں کیلئے ہیں طاقتور آئین و قانون سے بالاتر ہیں۔پاناما لیکس اس کی سب سے بڑی مثال ہے کہ پارلیمنٹ کئی ماہ تک وزیراعظم کے خاندان کے احتساب کے حوالے سے متفقہ ٹی او آرز نہ بنا سکے،شریف خاندان جمہوریت اور اداروں کو تباہ کرنے کا ذمہ دار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے مگر پاکستان میں حکمران طبقہ قانون سے بالاتر ہے۔ ملکی قوانین صرف کمزوروں کیلئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری طاقتوروں کے احتساب کی بات کرتے ہیں اور قوانین کے یکساں اطلاق کی بات کرتے ہیں اس لیے حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن برپا کر کے لاشیں گرائیں اور خوف و ہراس پھیلایا،موجودہ جمہوریت میں ادارے کمزور اور مافیا مضبوط ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…