منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گورنر سندھ جسٹس(ر)سعیدالزمان صدیقی کا پہلا بڑا سرپرائز،دینی جماعتوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب، شبیر احمدقاضی،الحاج محمدرفیع،صاحبزادہ سعیدامینی ایڈوکیٹ،پیرزادہ غلام حسین چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ گورنر سندھ جسٹس(ر)سعیدالزمان صدیقی نے سندھ اسمبلی کاپاس کردہ پروٹیکشن مینارٹی بل اعتراض کے ساتھ واپس کرنے کے فیصلے کوخوش آئندہے اور پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتاہے یہ فیصلہ تمام مکاتب فکرکے علماء ومشائخ کی جانب اس بل کے خلاف چلائی گئی تحریک کی کامیابی ہے۔رہنماؤں نے کہاقرآن وسنت اور آئین پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے ،مگرقرآن وسنت اور آئین پاکستان کے متصادم کسی بھی بل کی حمایت نہیں کی جاسکتی ۔

انہوں نے کہاکہ اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل پہلے ہی مستردکرچکی ہے مملکت خداداداسلامی جمہوریہ پاکستان میں کوئی قانون قرآن وسنت کی روح کے خلاف نہیں بنایاجاسکتا۔حکومت سندھ اور اسمبلی میں بیٹھے اراکین کوہوش کے ناخن لینے چاہیے درحقیقت یہ بل ملک کی اساس کے خلاف سازش تھی جیسے علماء ومشائخ اور محب وطن پاکستانی عوام کے اتحادنے ناکام بنادیا ہے ۔

ان رہنماؤں نے سابق صدرچیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی رہنماؤں سے اس بل کے واپس لینے کے اپنے وعدہ پرفوری عمل درآمد کرائیں اور آئندہ کوئی بھی ایسا بل پیش کرنے سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل اورعلمائے کرام سے مشورہ لیاجائے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…