لاہور (آئی این پی) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز عباس حسین شاہ کا ساتھیوں کے ہمراہ مسقط سے آنے والے مسافر زبیر حسین اور نصر اللہ پر بدترین تشدد‘لاہور ائیرپورٹ میدان جنگ بنا رہا۔ذرائع کے مطابق مسافر زبیر حسین اور نصر اللہ ائیربلیو کی پرواز 451 پر مسقط سے نئی ایل ای ڈی لایا جس کا کسٹم کلئیر کرانے پر لڑائی ہوگئی،ذرائع کے مطابق ایل ای ڈی لانے والے مسافر نے الزام عائد کیا کہ ذاتی استعمال کے لیے لائی جانے
والی چیز پر کسٹم افسران رشوت طلب کررہے تھے جس کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی، رشوت نہ دینے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسمٹز عباس حسین شاہ اور انسپکٹر محمد حبیب نے مسافروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مسافر کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران اے ایس ایف، پولیس اور دیگر انتظامی افسران بھی موقع پر پہنچے مگر کسی نے بھی بیچ بچا نہ کرایادوسری جانب کسٹمز افسران کا کہنا تھا کہ مسافر سے رشوت نہیں بلکہ جائز ڈیوٹی ٹیکس مانگا مگر اس نے دینے سے انکار کردیا۔