پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے پشاور شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح‌ایک بچے سے کیوں کروایا؟ یہ بچہ کون ہے اور عمران خان کا اس سے کیا تعلق ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 3  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا افتتاح کرنیوالے کینسر کے مریض سات سالہ بچے فاخرآفریدی نے صحت یاب ہوکر سکول جانا شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کینسر سے ڈھائی سال جنگ کرنے کے بعد فاخر اسلام نے معمول کی زندگی کی طرف لوٹنا شروع کردیا ہے

۔.2015 میں شوکت خانم کینسر اینڈ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنیوالے فاخر کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ فاخر کے والد قاسم علی آفریدی کراچی کی نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔فاخر کو بلڈ کینسر کا عارضہ اس وقت لاحق ہوا جب وہ صرف ساڑھے تین سال کا تھااور اسے علاج کیلئے شوکت خانم ہسپتال لایا گیا۔واضح رہے فاخر کا علاج ڈھائی سال تک جاری رہا اور آخر کار فاخر نے کینسر جیسے موذی مرض سے بلند عزم و حوصلے کے بعد شکست دیدی ہے۔

اب فاخر نے صحت مند زندگی شروع کردی اور سکول جانا بھی شروع کردیا ہے۔اس کے والد نے اپنی زندگی کینسر کے مریضوں کیلئے وقف کردی ہے اور وہ مستقل فنڈ ریزنگ مہم کے ممبر بن گئے ہیں جو شوکت خانم ہسپتال کیلئے چندہ اکٹھا کرتے ہیں۔
imran-khan

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…