لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے احکامات کھوہ کھاتے، لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جناح ہسپتال میں ایک اور مریضہ قریب المرگ پہنچ چکی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ایک ہی دن میں دوسری بار جناح ہسپتال میں درد سے بے حال مریضہ کو بیڈ تک میسر نہیں آیا اور انہیں پہلے زمین پر اور بعد میں چارپائی پر لٹا دیا گیا۔
مریضہ کی حالت دیکھ کر اس کا والد بے بسی سے رو پڑا۔ مریضہ کے والد نے بتایا کہ جب وہ ہسپتال والوں سے سٹریچر کی درخواست کرنے گیا تو اسے کہا گیا کہ وہ اپنا شناختی کارڈ لائے اور جب شناختی کارڈ کی کاپی دی تو اسے یہ کہہ کر انکار کر دیا گیا کہ اصل شناختی کارڈ لاؤ، مریضہ کے والد نے جب بتایا کہ وہ سیالکوٹ سے ایمرجنسی میں آیا ہے تو اسے کہا گیا کہ سیالکوٹ سے اصل شناختی کارڈ منگوا لیں۔
ایک ہی دن میں دوسری بار جناح ہسپتال میں درد سے بے حال مریضہ کو 9 گھنٹے بعد بھی بیڈ نہ ملا۔۔ باپ بے بسی سے رو پڑا
3
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں