جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عوام’’ فوجی بیرکوں ‘‘کی طرف نہیں دیکھے گی،عمران خان کی ذمہ داری لینے سے انکار،مریم نواز کامے فیئر سے تعلق،شیخ رشید کے انکشافات

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جنوری کو ’’اہم ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوا تو عوام’’ فوجی بیرکوں ‘‘کی طرف نہیں دیکھے گی‘ پانامہ کیس کا فیصلہ بھی اسی ماہ ہونے کی توقع ہے ‘عمران خان اور انکی سیاست کا میں ذمہ دار نہیں ہوں ‘ میں شہباز شریف کو نشانہ نہیں بنانا چاہتا ہر ٹیم کاکپتان اچھی بری کارکردگی کا ذمہ دار ہوتا ہے‘بلاول بھٹو پر آصف زرداری بھاری ہو چکے ہیں‘27دسمبر کو پیپلزپارٹی کے غبارے سے ہوا نکلی گئی ہے‘میرا کیس شاٹ،اسماٹ اور سویٹ ہے‘ پانامہ کیس کا فیصلہ جیسا بھی آئے جنوری کا مہینہ ملکی سیاست میں اہم ہو گا‘مریم نواز مے فیئر کی ٹرسٹی نہیں بینی فشری ہیں اس کا بھی سپر یم کورٹ میں فیصلہ ہو جائیگا ۔

سوموار کے روز لاہور میں عوامی تحر یک کے خر م نواز گنڈا پورا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاناما لیکس جمہوریت کے استحکام کا محور ہے‘پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے کی طرف ہے‘سپریم کورٹ میں دو کاغذ دے دیے ہیں جو مریم نواز شریف کے مے فیئر کمپنی کے بینی فشری ہونے کا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آیا تو عوام اب فوجی بیرکو کی طرف نہیں دیکھے گی اگر بڑے آدمی کی سزا نہیں ہو گی تو چوری ،زنا اور قتل کے ملزمان کو بھی جیلوں سے رہا کردیا جائے ‘ہم اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ہمارا وہی وکیل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا لوٹ کھسوٹ کا پیسہ واپس آنا چاہییپاناما لیکس میں ابھی صرف سات فیصد کرپٹ سیاستدانوں کی نام آئے ہیں اگر 70فیصد کے آجائیں تو پوری دنیا کرپٹ سیاستدانوں سے پاک ہو جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں شہباز شریف کو نشانہ نہیں بنانا چاہتا ہر ٹیم کاکپتان اچھی بری کارکردگی کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں مر یم نواز شر یف کے ٹویٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کر وں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…