جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا کارنامہ ۔۔۔ اورنج ٹرین چلنے سے پہلے ہی کتنے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا؟

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سول ڈیفنس کے 400 رضا کاروں کو بغیر نوٹس نوکری سے فارغ کر دیا گیا ، رضا کاروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین روٹ کے لیے سول ڈیفنس کے بھرتی کیے گئے چار سو رضا کاروں کی نوکری سے چھٹی کروا دی گئی۔
رضا کاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں بھر پور احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے زبانی کلامی 27ماہ کا کنٹریکٹ کیا گیا لیکن ایک سال بعد ہی بجٹ نہ ہونے کے باعث نوٹس دیئے بغیر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
احتجاج کرنے والے رضا کاروں نے کہا کہ ہماری پرفارمنس کا عوام سے پوچھا جا سکتا ہے۔ ہمارا کوئی اور ذریعہ معاش نہیں، انتظامیہ ہمیں نوکری پر بحال کرے۔رضا کاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ میٹرو ٹرین منصوبے سے وابستہ ان 400 سے زائد ملازمین کا روزگار ان کے اہلخانہ کے ہزاروں افراد کیلئے گزر اوقات کا سبب تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…