اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کراچی احتساب عدالت میں سماعت کے دوران اچانک بجلی غائب ہوگئی۔ اندھیرے کے باعث عدالتی عملے اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عملے نے موبائل ٹارچ جلا کر عدالتی امور نمٹائے۔بجلی کے جانے سے عدالتی عملہ اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔کافی انتظار کے بعد عدالتی عملے نے موبائل ٹارچ جلا کر عدالت کی کارروائی دوبارہ شروع کی،جبکہ عدالتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے اہم ترین مقدمات کی سماعت متاثر ہوئیں۔ احتساب عدالت میں بجلی نہ ہونے سے مزید کئی سماعتیں ملتوی کر دی گئیں۔