جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

راحیل شریف کیخلاف کیا سازش چل رہی تھی؟ڈوپ ٹیسٹ سے پتہ چلے گا کہ عمران ۔۔۔! جاوید ہاشمی کے مزید دعوے

datetime 1  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دھرنے کے حوالے سے ایک بارپھرانکشافات کاپنڈ وراباکس کھول دیا،جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ دھرنے کا سکرپٹ لکھنے والے کراما کاتبین تھے۔آرمی دھرنے میں ملوث نہیں تھی مگر چند عناصر تھے جو راحیل شریف کو ناکام کرنا چاہتے تھے اور عمران کے ذریعے پارلیمانی نظام کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔دھرنے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہیے۔الیکشن کے بعد شاہ محمودنے کہا کہ پنجاب میں دھاندلی نہیں ہوئی لیکن انتخابی نتائج سے مایوس عمران نے قوم کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ۔عمران خان کا ڈوپ اور دماغی ٹیسٹ ہونا چاہیے،اس سے پتہ چلے گا کہ عمران ایسی چیزتونہیں لے رہے ہیں جس کے بغیروہ چل نہیں سکتے،اگرپاگل خانے کی رپورٹ آئی تو عمران خان سے قوم کی جان چھوٹ جائے گی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگرقوم کوسچ معلوم ہوجائے توقوم کودھچکالگے گا کہ عمران کتنے جھوٹے ہیں آج جھوٹ پلس کہہ رہے ہیں کل دھرناپلس کہہ رہے تھے ،عمران نے مجھے کہا کہ ناصر الملک چیف جسٹس بن کر حکومت کو ختم کر دیں گے اور الیکشن ہوئے تو ہم کامیاب ہو جائیں گے جس پر میں نے انہیں کہا کہ ایسے نہیں ہوتا۔میں نے الیکشن سے قبل عمران خان کو بتایا تھا کہ زیادہ سے زیادہ 40سیٹیں ملیں گی ،لیکن عمران خان خود کو دنیا فتح کرنا سمجھتے تھے۔ انتخابی نتائج سے مایوس ہو کر عمران خان نے قوم کو تباہی کی دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ الیکشن کے بعد پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے بھی کہا تھا کہ انتخابات کے دوران پنجاب میں دھاندلی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کا سکرپٹ لکھنے والے کراما کاتبین تھے جنہوں نے لکھا کہ قادری پارلیمنٹ کی طرف بیٹھیں گے اور تحریک انصاف پیچھے بیٹھے گی۔’’آرمی دھرنے میں ملوث نہیں تھی مگر چند عناصر تھے جو راحیل شریف کو ناکام کرنا چاہتے تھے اور عمران کے ذریعے پارلیمانی نظام کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔جنرل راحیل شریف سے کہا تھا کہ ان عناصر کاکورٹ مارشل کریں ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کے بیان پر بہت تکلیف ہوئی ہے۔دوسال تک ان کا میڈیا سیل مجھے گالیاں دیتا رہا ہے۔عمران خان آج خود سامنے آگئے ہیں۔ مجھے اور عمران خان کو بیٹھائیں اور قوم فیصلہ کرے کہ کون جھوٹا ہے۔میں عمران خان کافاترالعقل نہیں کہتا ڈاکٹرکہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور میرے دماغی توازن کے بارے میں پتہ چلانے کیلئے میڈیکل بورڈ بننا چاہیے۔میں تو سو میں سے سو نمبر حاصل کرونگا مگر پاگل خانے کی رپورٹ آئی تو عمران خان سے قوم کی جان چھوٹ جائے گی۔ عمران خان میرے سامنے بیٹھ کر بولنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پستول دکھا کر مستعفیٰ ہونے کی دھمکی دی گئی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کے بارے میں بھی میں نے عمران کوکہا تھا کہ کامیاب نہیں ہو گا تاہم عمران خان چاہتے تھے کہ طاہر القادری آگے جا کر پارلیمنٹ پر قبضہ کریں اور پیچھے ہم جائیں۔میں نے جہانگیرترین سے پوچھا کہ ایمپائر کیوں انگلی نہیں اٹھارہا ،جہانگیرترین نے کہا کہ ہم نے جو کمٹمنٹ کی وہ ہم پوری نہیں کرسکی تھی۔طاہر القادری اور ہمارے دھرنے میں 36ہزارسے زیادہ لوگ نہیں تھے۔ْ عمران خان نے جوڈیشل مارشل لا ء کی بات کی تو میں نے مخالفت کی اور پھرمیں ناراض ہوکر ملتان آگیا کیونکہ چاہتا تھا کہ انہیں ایکسپوز نہ کروں۔انہوں نے کہا کہ عمران مجھے طعنے دیتے ہیں جبکہ میں نے شریفیوں سے20سال پہلے سیاست شروع کی تھی ۔عمران خان مجھ سے ڈیڑھ سال چھوٹے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…