اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

عمران خان اورجسٹس ناصر الملک کی مبینہ ڈیل،جنرل راحیل شریف سے کیا کہا؟امپائر نے انگلی کیوں نہ اٹھائی؟ہاشمی نے نیا تنازعہ کھڑاکردیا تہلکہ خیز دعوے

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

ملتان(این این آئی)جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ سے کہا کہ تصدق جیلانی چلے جائیں گے اور ناصر الملک آجائیں گے جس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی ٗ90 دن کے اندر الیکشن کرائے جائیں گے، حکومت سپریم کورٹ کے پاس ہوگی اور پھر ہم جیتیں گے اور کس نے جیتنا ہے۔جاوید ہاشمی نے بتایا کہ عمران خان کی یہ باتیں سن کر میں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ٗمیں نے یہ بھی کہا تھا کہ دھرنا کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا میڈیا سیل 2 سال تک مجھے گالیاں دیتا رہا ہے جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔2014 کے دھرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم ہاشمی نے کہا کہ میں راحیل شریف سے کہہ رہا تھا کہ آپ چند عناصر کا کورٹ مارشل کریں ٗآپ چیف ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے جہانگیر ترین سے بھی پوچھا کہ آپ کا انگلی اٹھانے والا امپائر کیوں نہیں آرہا تو انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ سوا 36 ہزار بندے جمع کرسکے ہیں وہ بھی طاہرالقادری کے بندوں کو ملا کر ٗہم نے وعدہ کیا تھا کہ کم سے کم 5 لاکھ افراد جمع کریں گے۔جاوید ہاشمی کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے ان سے جو وعدہ کیا تھا وہ ہم پورا نہیں کرسکے تو امپائر کیسے آگے آئیگا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے ایک ایک قدم پر گائیڈ کیا جارہا تھا ٗاسکرپٹ لکھا ہوا تھا۔ایک سوال پر جاوید ہاشمی نے کہاکہ آج کل عمران خان کو پلس بہت یاد ہے لیکن کیا ہوا دھرنا پلس کا مائنس ہوا یا نہیں؟ یہ آج جھوٹ پلس کہہ رہے ہیں لیکن کل دھرنا پلس کہہ رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…