اسلام آباد(آن لائن) متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اسے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری توصیف احمد نے اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اسے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری توصیف احمد نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ سہالہ میں متاثرہ خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی جس میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ چوہدری توقیر نامی شخص نے نوکری کے بہانے بلایا اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما توصیف احمد سے ملا کر کہا کہ یہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں.خاتون کے مطابق جب وہ چوہدری توصیف کے گھر پہنچی تو وہاں ملزم کے 3 دیگر ساتھی بھی موجود تھے ملزمان رات بھر شراب پیتے رہے اور زیادتی بھی کرتے رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ سہالہ میں چوہدری توصیف، چوہدری توقیر، کامران اور اقبال نامی ملزمان کے خلاف دفعہ 34/376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مرکزی ملزم چوہدری توقیر کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، جبکہ مدعیہ اور ملزم دونوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے پمز اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کا خاتون کے ساتھ شرمناک اقدام۔۔۔پولیس نے بڑی گرفتاری کر لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی



















































