افغانستان کی صورتحال،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحرک،بڑا قدم اُٹھالیا
راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے میں امن کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور آرمی چیف جنرل قدام شاہ رحیم کو ٹیلیفون کیا اور نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے افغان رہنماؤں سے گفتگو کے دوران کہا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے افغان قیادت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔
افغانستان کی صورتحال،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحرک،بڑا قدم اُٹھالیا
31
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں