بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فاروق ستار پھنس گئے،ایم پی اے کامران فاروقی نے بجلیاں گرادیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایم کیوایم پاکستان کے گرفتار رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سانحہ 12 مئی کی منصوبہ بندی میں ڈاکٹر فاروق ستار بھی شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے گرفتار رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق نے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔کامران فاروق کا کہنا تھا کہ 10 مئی 2007 کو ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ایک اجلاس ہوا جس میں قیادت کی جانب سے ہدایت ملی کہ چاہے قتل کیے جائیں یا کراچی بند کرا دیا جائے لیکن وکلا کو کراچی ائیرپورٹ پر اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے استقبال کے لیے نہ پہنچنے دیا جائے اور تمام قافلوں کو ہرصورت روکا جائے۔ اس اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے۔کامران فاروقی کے مطابق پارٹی کی ہدایت پر مخالف سیاسی جماعت کے درجنوں کارکنان کو قتل کیا۔ ہم اے این پی، ایم کیوایم حقیقی اور گینگ وار کے کارندوں کی لاشیں بوری میں بند کرکے مختلف علاقوں میں پھینکتے تھے۔ لیاری سیکٹر کواسلحہ خریدنے کے لیے نائن زیرو سے 35 لاکھ روپے بھی جاری کیے گئے۔کامران فاروقی نے بتایا کہ 2013 میں نائن زیرو اور حماد صدیقی کے کہنے پر مجھے ایم پی اے بنا دیا گیا، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ کارکنان کے اسلحہ لائسنس بنوا کردیئے جب کہ قیادت کے کہنے پر وکیل رہنما نعیم قریشی کو سبق سکھانے کیلئے طاہر پلازہ میں آگ لگائی اور قیادت کے حکم پر ہی چائناکٹنگ کرکے ایم کیوایم کے ساتھیوں میں پلاٹس تقسیم کئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…