منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تیاریاں مکمل،آصف زرداری کااچانک بڑا فیصلہ،وزیراعظم کو ’’بلے‘‘ سے خبردارکردیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ،سیہون شریف (آئی این پی) الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد آصف زرداری کے اچانک نئے فیصلے نے حیران کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کل طبی معائنہ کے لئے دوبارہ بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، پارٹی ذرائع نے آصف علی زرداری کی واپسی کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے،قبل ازیں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرادری نے کہا ہے کہ اگر میاں صاحب کو وٹ نہیں نہیں دیتا تو وہ پارلیمنٹ نہیں بناسکتے تھے اور سسٹم ٹوٹ جاتااور کوئی ( بلا ) حملہ کردیتا ،ہم پہلے دن سے 2013کے الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے دل پر پتھر رکھ کراس الیکشن کو مان رہا ہوں ہم ووٹوں کے مدد سے اقتدر میں آئیں گے جب کے لوگ نوٹوں کی مدد سے اقتدر میں آتے ہیں ۔ وہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے ایم پی اے چودھری طارق مسعود آرائیں کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دنیا کی عظیم خاتون اور سیاسی لیڈر تھی جن کو کھو کر کاستان سمیت دنیا کو بھی نقصان ہوا ہے بھٹو ازم نے عوام کو زبان دی اور ان کو حقوق بھی دیئے آصف علی زدردای کا کہنا تھا کہ میں اگر میاں صاحب کو وٹ نہیں نہیں دیتا تو وہ پارلیمنٹ نہیں بناسکتے تھے اور سسٹم ٹوٹ جاتااور کوئی ( بلا ) حملہ کردیتا ہم جمہوریت کے لئے آگے بڑھے ہیں کیونکہ کسی نے صحیح کہا ہے کہ کمزور ترین جمہور یت برترین آمریت سے بہتر ہے انہوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف میں بہت سی خامیاں موجود ہیں جب بھی اقتدار میں آتے ہیں یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ جب آئے تھے توان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا یہ لوگ اپنا کل بھول جاتے ہیں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے ہے مگر ان کی سوچ میں یہ باتیں نہیں ہیں جس کی بنا پر میں نے پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں کاکہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی 90سیٹوں حکومت بنائی تھی اور ملک چلا کردیکھایا تھا اور اب بھی ایسے ہی کریں گے اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خو د کو منوا یا ہے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی زینب نہ ہوتی تو حسین بھی نہ ہوتے اور اسی طرح اگر محترمہ بینظیر بھٹو نہ ہوتی تولوگ ذوالفقار علی بھٹو کو یاد نہیں کرتے انہوں کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو دنیا بھر میں مقبول لیڈر تھی انہوں کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کا ایک چھوٹا سے کام تھا جب جج کو معلوم ہوا کہ محترمہ کے بچے ہیں تو وہ کرسی سے کھڑا ہوگیااور دونوں ہاتھوں سے بچوں کو سلام کیااس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ضیا ء الحسن لنجاربھی موجود تھے۔دریں اثناء پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سابق صدر آصف علی زرداری نے لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ہفتہ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سیہون میں لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی۔ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ‘ مشیر اوقاف سندھ غلام شاہ جیلانی و دیگر بھی تھے۔ سابق صدر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…