اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے بارشوں کی نوید سنا دی،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2جنوری کوپاکستان میں داخل ہوگا جس کے بعد بالائی پنجاب اور دیگر علاقوں میں ابر کرم برسے گا۔ کے پی کے، کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں بھی بارش کا امکان ہے، بارشوں سے گرد وغبار چھٹ جائے گا، 5،6 اور7 جنوری کو بارش کا امکان ہے۔ ہواؤں کے مقامی سسٹم نے سپورٹ دی تو وسطی علاقوں میں بھی بارش ہوگی،فی الحال چارپانچ روز کہیں دھند اورکہیں بادل رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سرد رہے۔