پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کاوزیرخارجہ اس وقت کون ہے ، عمران خان نے انتخابی اصلاحات کے لئے اے پی سی نہیں بلائی ،شہباز شریف نواز شریف کے سامنے زیرو ہیں،سینئررہنماکے حیران کن انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکٹورل ریفارمز کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا، مفاہمت کی سیاست کا زمانہ چلا گیا، کارگل آپریشن کی تمام تفصیلات نوازشریف کے علم میں تھیں، پاکستانی وزیرخارجہ بھی اس وقت نوازشریف ہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی انتخابات میں اپوزیشن کے اتحاد نہ ہونے سے فائدہ نواز شریف کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرول ریفارمز کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، سنجیدہ ہوکر ٹائم فریم رکھا جائے تو فائدہ ہوگا ورنہ نہیں۔ انہوں نے الیکٹورل ریفارمز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان سے بھی یہ کہا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں جس میں صرف الیکٹورل ریفارمز کی ہی بات ہو، لیکن وہ نہیں مانے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مفاہت کی سیاست کا زمانہ چلا گیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مکمل کامیاب نہیں ہوسکا تاہم اس کی وجہ صوبوں کی نااہلی ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف شہبازشریف کو بھائی نہیں وزیراعلیٰ سمجھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف نواز شریف کے سامنے زیرو ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے ماضی سے متعلق بتایا کہ پرویز مشرف سے افتخار چودھری کو پہلی بار میں نے ہی ملوایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی کو میں نے ہی وزیراعظم بنوایا۔ کارگل آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تمام تفصیلات نواز شریف کے علم میں تھیں۔ حکومت کی خارجہ پالیسی سے متعلق سابق وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کا وزیر خارجہ بھی اس وقت نواز شریف ہی ہے جبکہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق سوال پر انہوں نے اسے بالکل درست اقدام قرار دیا۔#

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…