ایبٹ آباد(آن لائن) ایم این اے ڈاکٹراظہرجدون کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے بتایاکہ تھپڑکیس کے بعد ایبٹ آباد پولیس نے دو ایف آئی آر درج کیں۔ تاہم تیسری ایف آئی آرکیہال کے رہائشی شیرمحمد خان ولد شیردل خان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں علت نمبر:1180زیردفعات 419,420,406پی پی سی کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر اظہرجدون کیخلاف درج کی گئی۔ ڈاکٹر اظہرجدون کیخلاف ایف آئی آر کے حوالے سے جب تھانہ کینٹ میں رابطہ کیاگیا تو اہلکاروں نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔
تاہم غیرمصدقہ ذرائع کے مطابق ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون پر وارثتی زمین دھوکہ دہی سے فروخت کرنے کاالزام لگایاگیاہے۔ اور ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون کیخلاف ڈی آئی جی ہزارہ رینج سعید وزیر کے خصوصی احکامات کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔