بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بے نظیرقتل کیس ،پرویزمشرف نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنماکوبھی شامل تفتیش کرنے کامطالبہ کردیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی ) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد کیسز بنائے گئے، میں اپنی صحت کی بہتری کے لئے ملک سے باہرگیا، میں اپنی کتاب میں لکھ رہا ہوںکہ شاہ عبداللہ نے کیسے میری مدد کی اس کے علاوہ مجھے 40منٹ کے ایک لیکچر کے سوا لاکھ ڈالر ملتے تھے، میں نہیں لوگ خود راحیل شریف کو متنازع بنا رہے ہیں، میری تو انہوں نے مدد کی جس پر ان کا شکر گزار ہوں، بینظیر قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے رحمان ملک اور بابر اعوان کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہیے۔

نجی ٹی وی کو دیئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے علاج کے لئے ملک سے باہرگیا میری صحت اب بہتر ہے، مجھ پر بے بنیاد کیسز بنائے گئے، نوازشریف اور بے نظیر ایک دوسرے پر کیسز بناتے تھے اب میرے خلاف بھی زبردستی مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ بے نظیر کیس میں پیش ہونے پر مجھے کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی عدالت آنے میں کوئی مسئلہ ہے مگر عدالتیںفیصلے تو کریں۔ بینظیر بھٹو قتل کیس میں بیت اللہ محسود ملوث تھا رحمان ملک کس طرح وہاں سے چلے گئے تھے۔ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ قتل کے بعد کس کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون پر عمل درآمد نہیں ہوتا، نیب اگر پلی بارگین سے پیسے واپس لے تو کم ازکم 90فیصد رقم واپس لینی چاہئے،

انہوں نے پاکستان میں 2008 کے بعد زیادہ لوٹ مار شروع ہوئی۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میرے بیان پر طوفان کھڑا کرنے والے منافق ہیں کئی بار کہا کہ آرمی چیف سے میرا رابطہ نہیں مجھے ایک دم سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی جس کا مطلب بیک ڈور پر کسی نہ کسی کا ہاتھ تو تھا۔ سابق صدر نے کہا کہ 2009ء سے پہلے دنیا میںکہیں میرا بینک اکائونٹ نہیں تھا میرے پاس جو کچھ بھی ہے وہ آرمی دیتی رہی ہے یا میں نے اپنے لیکچرز کے ذریعے کمائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی کتاب میں لکھ رہاہوں کہ شاہ عبداللہ نے کیسے میری مدد کی وہ مجھے اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے تھے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میں نیشنل لیول کا آدمی ہوں ایم کیو ایم میں جا کر خود کو نچلے درجے پر نہیں لا سکتا اتنا بے وقوف نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…