اب ڈگریوں کی تصدیق کس طرح ہوگی؟ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نیا طریقہ کار وضع کر دیا

29  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جعلی ڈگریوں بنانے والوں نے بھی مہارت حاصل کر لی ہے اور مشکوک ڈگریوں کی پہچان کرنا آسان مرحلہ نہیں ہے۔ان جعلی ڈگریوں کی روک تھام کے لیے ہائر ایجوکیشن نے ایک اہم فیصلہ کر لیا۔ہائر ایجوکیشن نے آن لائن سسٹم کی منظوری دے دی جو کہ نہ صرف ڈگریوں کی آن لائن تصدیق کرے گی بلکہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جاری شدہ ڈگری جعلی ہے یا اصلی؟
ڈگریوں کی آن لائن تصدیق کا طریقہ
ہائر ایجوکیشن کمیشن کو آن لائن مطلوبہ کاغذات کے ساتھ درخواست جمع کروانا ہو گی، جس میں آپکا تعلیمی ریکارڈ اور شناختی کاغذات بھی شامل ہونگے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سسٹم درخواست گزار کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کو نادرا اور پاکستان کوالیفیکشن رجسٹر کے ذریعے تصدیق کروائی جائے گی۔
کنٹرولر آف ایگزمیشن ڈگریوں کا جائزہ لیں اور انکی قانونی حیثیت کی تصدیق بھی کریں گئے۔اگر کاغذات درست ہوئے تو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سسٹم ان کی تصدیق کر دے گا اور درخواست گزار سے رابطہ کر لے گا۔اس سارے مرحلے میں سب سے مشکل مرحلہ کنٹرول آف کمیشن کی تصدیق ہے جو کہ سسٹم کو اختیار دیں کہ وہ کاغذات کی آن لائن تصدیق کر سکے یہ سارا مرحلہ 24گھنٹوں میں مکمل ہو گا۔
یہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نہایت شاندار قدم ہے جو تیز ترین اور فیصلہ کن ہو گا لیکن اس سلسلے میں کچھ سوالات موجود ہیں کیا پہلے سے تصدیق شدہ ڈگریوں کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی، اگر کوئی ڈگری جعلی ثابت ہوتی ہے تو اس سے اگلا قدم کیا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…